اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم،صحت ،سمیت مختلف سماجی شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے موثر اقدامات اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،پائےدار ترقی کے اہداف کے پروگرام اور سماجی شعبے کی بہتری کے لئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، مالی …
وفاقی حکومت تعلیم،صحت ،سمیت مختلف سماجی شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے موثر اقدامات اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم،صحت ،سمیت مختلف سماجی شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے موثر اقدامات اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،پائےدار ترقی کے اہداف کے پروگرام اور سماجی شعبے کی بہتری کے لئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، مالی سال 2017-18 ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے اےک نئے دور کا آغاز ہو گا ،سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرماےہ کاری سے عوام کی زندگی مےں بہتری آئے گی۔ گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سماجی شعبوں کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان سپیس سنٹر کی تعمیر کے لیے سپارکو کی جانب سے 26 ارب 99کروڑ 89 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔








