کراچی۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داود نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے سندھ سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سندھ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری پیداکئے جانے کے اقدامات کا جائزہ …
وفاقی حکومت سندھ صوبے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، عبدالرزاق داود

مزید خبریں
کراچی۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داود نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے سندھ سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سندھ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری پیداکئے جانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ کراچی پاکستان کا بزنس حب ہے جس کے لئے وفاقی حکومت صوبے میں کاروبار شروع کرنے والوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں بزنس کمیونٹی کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کاروبار شروع کرنے کیلئے پیش آنے والے مسائل کو حل کیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کاروبار شروع کرنے کے عمل کو بہتر کردیا گیا ہے، جس میں مزید اصلاحات لانے کے لئے 20 فروری کو سندھ بزنس پورٹل کو لائونچ کرلیا جائے گا۔ سندھ بزنس پورٹل سے بزنس کمیونٹی کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہونے بتایا کہ ون ونڈو سہولت کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس اور پراپرٹی رجسٹریشن کو آسان بنایا گیا ہے۔ ممتاز علی شاہ نے وزیر اعظم کے مشیر کو مزید بتایا کہ حکومت سندھ کی کاوشوں سے ایز آف ڈوئنگ بزنس میں پاکستان کی رینکنگ میں11پوائنٹ کی بہتری آئے ہے اور سندھ میں بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ واٹر بورڈ سے کمرشل کنیکشن کے لئے دورانیہ کو 61 دن سے کم کر کے اب21دن کیا گیا ہے، سندھ روینیو بورڈ نے پراپرٹی رجسٹریشن کو 208 دن سے کم کر کے 17روز کیا ہے اسی طرح سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی اب این او سی 60 دن کے بجائے 30 روز میں جاری کرتا ہے جس سے بزنس کمیونٹی کے لئے کافی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال لائے گئے اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ، صوبائی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ، سیکرٹری ایکسائیز، سیکرٹری پلاننگ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔








