اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون بڑھا رہی ہے، یہ ایک نیا وائرس ہے جس کا انکیوبیشن پیریڈ 14 دن تک ہوتا ہے، عوام وائرس سے بچاﺅ کیلئے کم از کم 30 سے 40 سیکنڈز …
وفاقی حکومت ملک میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون بڑھا رہی ہے، معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون بڑھا رہی ہے، یہ ایک نیا وائرس ہے جس کا انکیوبیشن پیریڈ 14 دن تک ہوتا ہے، عوام وائرس سے بچاﺅ کیلئے کم از کم 30 سے 40 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں، اس کے ساتھ ساتھ مصافحہ کرنے اور ہاتھوں کو آنکھوں، منہ اور ناک کے ساتھ چھونے سے گریز کریں۔ منگل کو ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپس میں گفتگو کے دوران ہمیں ایک دوسرے سے تین فٹ کا فاصلہ رکھنا چاہیے اور سینیٹائزرز کااستعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے متاثر اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ماسک پہننے چاہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل پروازوں کیلئے مختص کیا ہے اور وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام سرحدی پوائنٹس پر کورنٹائن کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بھی مشتبہ علامات یعنی بخار، کھانسی یا سانس کے مسائل ہوں تو وہ فوری طور پر وزارت صحت کی طرف سے جاری کی گئی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے کہا کہ مہلک وائرس سے زائدالعمر کے لوگوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ کمزور مدافعتی نظام کے حامل لوگوں کو زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی کمپنییاں کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے ریسرچ میں مصروف ہیں، امید ہے کہ رواں سال کے آخر میں وائرس کیلئے کوئی دوا یا ویکسین دریافت کر لی جائے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ملک میں اس وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قوم یک جہتی اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جلد ہی اس وباءسے چھٹکارا حاصل کر لے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وائرس کی روک تھام کیلئے لوگوں میں آگاہی پھیلانے کیلئے ریڈیو پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ پروگرام کے دوران ملک بھر سے لوگوں نے کالز کر کے وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔








