اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فوری اضافہ نہیں کیا ہے، ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں ترامیم کی ہیں، ڈریپ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حال ہی میں جاری کیا ہے۔ وزارت قومی صحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فوری …
وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فوری اضافہ نہیں کیا ، ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں ترامیم کی ہیں، ڈریپ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حال ہی میں جاری کیا ہے ،ترجمان وزارت قومی صحت
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فوری اضافہ نہیں کیا ہے، ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں ترامیم کی ہیں، ڈریپ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حال ہی میں جاری کیا ہے۔ وزارت قومی صحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کوئی فوری اضافہ نہیں کیا ہے۔ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ئ کے تحت ادویہ سازکمپنیوں کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں خودبخود سالانہ 7 فیصد سے 10 فیصد تک اضافہ کر سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 1976ءپر مکمل عملدرآمد کرنے میں حائل بعض آئینی پیچیدگیوں کو ختم کر نے کے لئے وفاقی حکومت نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ء میں ترامیم کی ہیں۔ ترمیم شدہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ءمیں شامل ایک شق کے تحت وفاقی حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی کیٹیگری کی دوائی کی قیمت میں اضافہ کو ختم کر سکتی ہے یا روک سکتی ہے۔ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 ئ میں جو تبدیلیاں کی ہیں ڈریپ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حال ہی میں جاری کیا ہے لہذا حکومت نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی کوئی منظوری نہیں دی ہے جیسا کہ کچھ میڈیا پر غلط رپورٹنگ کی گئی ہے۔ یہ تمام حکومتی اقدامات ادویہ ساز کمپنیوں کی حکومت کو دی جانے والی اس یقین دہانی کے تناظر میں اٹھائے گئے تھے کہ وہ کم از کم ستمبر2020 ءتک ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ نہیں کریں گی۔ ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت کو دی جانے والی یقین دہانی کی پاسداری نہیں کی ہے۔ لہذا تقریباً ایک سو ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کی وعدہ خلافی کے نتیجے میں اور ملک میں کورونا کی بیماری کے باعث عوام کے مفاد کو تحفظ دینا حکومت کے فرائض میں شامل ہے لہذا حکومت کو اختیار ہے کہ وہ مداخلت کر کے کسی ایک یا تمام ادویات کی قیمتوں کو منجمندکردے۔









