وفاقی حکومت نے سیکرٹری سطح کے 5 افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 21,22کے سیکرٹری سطح کے 5 افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے آفیسر محمد جلال سکندر سلطان کو سیکرٹری ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن سے تبدیل کر کے اسٹبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے ‘ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے آفیسر عرفان علی کو …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 21,22کے سیکرٹری سطح کے 5 افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے آفیسر محمد جلال سکندر سلطان کو سیکرٹری ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن سے تبدیل کر کے اسٹبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے ‘ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے آفیسر عرفان علی کو سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے تبدیل کر کے سیکرٹری پاور ڈویژن ‘پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے آفیسر رضوان میمن کو سیکرٹری پاور ڈویژن سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے ‘ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے آفیسر حسن ناصر جامی کو ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن سے تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری پاور ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے آفیسر محمد اسلم کو ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں