اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک نے ملاقات کی۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق ملاقات میں کوہاٹ، کرک، ہنگو، اورکزئی، کرم، چارسدہ، للچی، بانڈہ دائود شاہ اور تخت نوئی بارایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو …
وفاقی حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک نے ملاقات کی۔ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق ملاقات میں کوہاٹ، کرک، ہنگو، اورکزئی، کرم، چارسدہ، للچی، بانڈہ دائود شاہ اور تخت نوئی بارایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو بار کونسل کے ساتھ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منسلک کرنے کے لیے کمپیوٹرائزیشن کی مد میں خصوصی گرانٹ بھی جاری کی گئی۔وفاقی وزیر قانون نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے لیے نادرا کے تعاون سے آن لائن رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کے تحت گرانٹ کے اجراء کا اعلان کیا جو صوبے کی وکلاء برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک اور دیگر وکلاء نمائندگان نے وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی اور شفافیت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔








