اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وفاقی حکومت کے تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت اور پروگرام کے منتظمین کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت کا غریبوں میں 144 ارب روپے …
وفاقی حکومت کا غریبوں میں 144 ارب روپے کی تقسیم کا فیصلہ تاریخی حیثیت کا حامل ہے، سیف اللہ خان نیازی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وفاقی حکومت کے تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت اور پروگرام کے منتظمین کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت کا غریبوں میں 144 ارب روپے کی تقسیم کا فیصلہ تاریخی حیثیت کا حامل ہے، 2 ہفتوں کی قلیل ترین مدت میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مالی مدد غیر معمولی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کروڑوں مستحقین کا ہاتھ تھام رہی ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ رقوم کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے خصوصی انتظام اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود ترین وسائل کے باوجود سماج کے کمزور ترین طبقہ کیلئے وسائل مہیا کرنے پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا جیسے امتحان سے کامیابی سے نکلنے کیلئے ریاست کے ساتھ عوام کو بھی ذمہ داری اٹھانا ہو گی، حکومتی ہدایات کی روشنی میں سماجی طور پر خود کو محدود رکھنا اس جنگ کا بنیادی ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر اور صاحب حیثیت افراد رضائے الہیٰ کیلئے آگے بڑھیں اور نادار خاندانوں کی سرپرستی کا بیڑہ اٹھائیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور احساس پروگرام کی انتظامیہ کیلئے نیک تمناو¿ں اور جذبات کا بھی اظہار کیا۔








