وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت میں 12 روز باقی

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت میں 12 روز باقی ہیں،مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار 447 گاڑیوں کو ٹیگ لگائے گئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 392 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ شہری 15 …

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت میں 12 روز باقی ہیں،مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار 447 گاڑیوں کو ٹیگ لگائے گئے ہیں۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 392 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ شہری 15 جنوری تک مہلت میں توسیع سے فی الفور مستفید ہوں،15 جنوری کے بعد شہر کے 12 مختلف انٹری پوائنٹس پر کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی، سیف سٹی کی مدد سے ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل کی جا چکی ہے۔عرفان میمن نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام سینٹرز پر اضافی عملہ اور سٹاک یقینی بنایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں