وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

غیرملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس ترجمان نے بتایا کہ 20 مئی 2026 کو ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):غیرملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس ترجمان نے بتایا کہ 20 مئی 2026 کو ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی جس کے باعث ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ ڈائیورشن متبادل راستوں اور سروس روڈز کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک اہلکار شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے اضافی وقت لے کر سفر کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ITP FM 92.4 سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں