وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

106
pollen

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 166 سے کم ہو کر 147پولن فی مکعب ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 60 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 12، گھاس کے 7اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 54 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔