اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 30نئے کیسز سامنے آئے ۔ ضلعی انتطامیہ کی نئی سرویلنس رپورٹ کے مطابق فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 41 ہزار 776 مقامات کی چیکنگ مکمل کر لی گئی جس کے دوران 278 جگہوں پر لاروا پازیٹو رپورٹ ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 30 نئے کیسز …
وفاقی دارالحکومت میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 30 نئے کیسز سامنے آئے، ضلعی انتظامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 30نئے کیسز سامنے آئے ۔ ضلعی انتطامیہ کی نئی سرویلنس رپورٹ کے مطابق فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 41 ہزار 776 مقامات کی چیکنگ مکمل کر لی گئی جس کے دوران 278 جگہوں پر لاروا پازیٹو رپورٹ ہوا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 30 نئے کیسز سامنے آئے ، دیہی علاقوں میں 18 جبکہ شہری علاقوں میں 12 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے، اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 62 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ بہارہ کہو میں چار مریض رپورٹ ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں فیلڈ ٹیمیں کی سرویلنس اور فوگنگ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی پر مکمل قابو ممکن نہیں، شہری انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔








