وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں صادقین فاؤنڈیشن، گیلری 21 کے زیر اہتمام سورہ رحمان کی نمائش جاری

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):صادقین فاؤنڈیشن اور گیلری 21 کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورہ رحمٰن کی خطاطی نمائش بعنوان ’’رمضان کا مقدس مہینہ: صادقین سورہ رحمٰن کیلیگرافز (گیکلی ری پروڈکشنز)جاری ہے۔زوہیب چوہدری کی تیار کردہ اس نمائش میں صادقین کے تاریخی خطاطی کے شاہکار پیش کیے گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں خطاطی کے فن کو ایک نیا رخ دیا۔ اس حوالہ سے اے پی پی …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):صادقین فاؤنڈیشن اور گیلری 21 کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورہ رحمٰن کی خطاطی نمائش بعنوان ’’رمضان کا مقدس مہینہ: صادقین سورہ رحمٰن کیلیگرافز (گیکلی ری پروڈکشنز)جاری ہے۔زوہیب چوہدری کی تیار کردہ اس نمائش میں صادقین کے تاریخی خطاطی کے شاہکار پیش کیے گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں خطاطی کے فن کو ایک نیا رخ دیا۔ اس حوالہ سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صادقین فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ پروموشن زوہیب چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی نمائش رمضان المبارک میں صادقین کے لازوال خطاطی کے فن پاروں کو اجاگر کرتی ہے۔

نمائش کی تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نمائش 27 فروری سے جاری ہےجو 25 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی جس میں گیلری 21اسلام آباد میں جمعہ کے علاوہ، روزانہ دوپہر 12:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک کے اوقات کار مختص کئے گئے ہیں۔ صادقین فاؤنڈیشن اور گیلری 21 کے اشتراکی ڈسپلے میں صادقین کی سورہ رحمٰن کی خطاطی پر مشتمل اعلیٰ معیار کے گیکلی ری پروڈکشنز شامل ہیں جو دیکھنے والوں کو ملک کے عظیم فنکاروں میں سے ایک کے کاموں کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے صادقین فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر سلمان احمد نے کہا کہ فن اور ادب قوم کی پہچان ہیں، صادقین کا فنون لطیفہ کے میدان اور ہماری قومی شناخت کو بنانے میں ان کا کردار بہت بڑا اور بے مثال ہے۔

ہم بحیثیت قوم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔گیلری 21 کے بانی ڈاکٹر فاروق سیر نے بتایا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ گیلری 21 نے صادقین فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر صادقین کی خطاطی کی نمائش کیلئے مستقل جگہ مختص کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام طلباء، فن سے محبت کرنے والوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے لیے ہمارے ملک کی فنکارانہ اور ثقافتی شناخت میں صادقین کی نمایاں خدمات کو دیکھنے، سیکھنے اور ان کی تعریف کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ نمائش کے دوران ڈاکٹر سلمان احمد کی صادقین پر اشاعتیں بھی رکھی جائیں گی۔ نمائش طلباء، محققین، آرٹ کے شائقین اور عام لوگوں کے لیے کھلی ہے۔