وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کا ‘اے پی پی’ کے کیمپ آفس کا دورہ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے کیمپ آفس کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) طاہر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ پی میمونہ …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے کیمپ آفس کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) طاہر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ پی میمونہ نعیم اور دیگر کے ہمراہ پی آئی ڈی اور اے پی پی کے کیمپ آفس کا دورہ کیا اور رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ سے خطاب کی کوریج کے حوالے سے اے پی پی کی پارلیمانی کوریج ٹیم سے گفتگو کی اور خبروں کی ترسیل کے حوالے سے بھی اے پی پی کی پارلیمانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔