اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے 2018ءتا 2023ءجامع تجارتی پالیسی فریم ورک تیار کیا جائے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت گذشتہ تین ماہ میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جون 2018ءتک ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کاتاجر برادری کے ساتھ مشاورتی سیشن کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے 2018ءتا 2023ءجامع تجارتی پالیسی فریم ورک تیار کیا جائے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت گذشتہ تین ماہ میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جون 2018ءتک ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2018-23ء(ایس ٹی پی ایف) کے حوالہ سے تاجر برادری کے ساتھ مشاورتی سیشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے متعدد موثراقدامات کئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی سیشن کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کی تجارتی برادری سے تجارتی پالیسی کے حوالہ سے تجاویز اور آراءلینا ہے۔








