اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولت کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دفتر خارجہ پولیس چوکی کا دورہ کیا۔پولیس حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اعلیٰ سطحی وفد نے چوکی پر سکیورٹی پروٹوکول، مانیٹرنگ …
وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کا دفتر خارجہ پولیس چوکی کا دورہ، سکیورٹی پروٹوکول، مانیٹرنگ سسٹم اور رسپانس میکانزم کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولت کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دفتر خارجہ پولیس چوکی کا دورہ کیا۔پولیس حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اعلیٰ سطحی وفد نے چوکی پر سکیورٹی پروٹوکول، مانیٹرنگ سسٹم اور رسپانس میکانزم کا جائزہ لیا۔

آئی جی سید علی ناصر رضوی نےپولیس حکام کو موثر چیکنگ اور شہریوں کی فوری مدد کو یقینی بنانے کے لیے جدید آلات کے استعمال پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں، جدید سکینرز، باڈی کیمروں، ایس او ایس ہیلپ پوائنٹس اور سائٹ پر تعینات چوکس پولیس یونٹوں کے ذریعے سیکورٹی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورہ کرنے والے عہدیداروں نے عوام کے لئے سہولت کو یقینی بناتے ہوئے سخت سیکورٹی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کا تحفظ اور سکیورٹی انفراسٹرکچر کا استحکام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔








