31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںوفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ...

وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا دورہ

- Advertisement -

ملتان۔ 06 فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ وسیم اجمل چوہدری نے جمعرات کے روز سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کپاس کے تحقیقاتی کام اور کپاس کے تحقیقی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان نے ادارے میں جاری کپاس کی تحقیق و ترقی سے متعلق سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری، برآمدات اور زرعی معیشت کے استحکام کے لئے کپاس کی پیداوار میں بہتری ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجیز اور تحقیقی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے معیار کو بہتر بنانے اور کسانوں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت کپاس کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس سلسلے میں ریسرچ نسٹیٹیوٹس، زرعی سائنسدانوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مربوط پالیسی تشکیل دی جائے گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں