وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار اورفوسپا کی ٹیم کی پاکستان اور دنیا بھر کی تمام خواتین کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد

304
Fauzia Waqar
Fauzia Waqar

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار اورفوسپا کی ٹیم نے پاکستان اور دنیا بھر کی تمام خواتین کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال اس دن کا موضوع ‘شمولیت کی ترغیب’ ہے تاکہ عالمی حکومتوں کو عوامی اور نجی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی منصفانہ نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ترغیب دی جائے جو دنیا کی 50 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔

فوسپا کا مقصد کام کرنے کا ایک محفوظ ماحول بنا کر اور جنسی ہراسانی اور صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خلاف تیزی سے کارروائی کرکے لیبر فورس میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کو پورا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں فوسپا کے دفتر کو قابل رسائی بنانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر367367 03444 ہے یہ ان افراد کے لئے شروع کی گئی ہے جو ہراساں کرنے کے قانون کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔