کراچی۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز اور شکایات کمشنر برائے اوور سیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے جمعہ کے روز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر قائم ” ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک “ کا دورہ کیا۔ ڈیسک پر مامور مختلف اداروں کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مسافروں اور سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ …
وفاقی محتسب کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ” ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک “کا دورہ

مزید خبریں
کراچی۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز اور شکایات کمشنر برائے اوور سیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے جمعہ کے روز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر قائم ” ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک “ کا دورہ کیا۔ ڈیسک پر مامور مختلف اداروں کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مسافروں اور سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ڈپٹی ائیر پورٹ منیجر عمران خان نے وفاقی محتسب کو ڈیسک کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ وفاقی محتسب نے ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک کو سراہا اور بارہ مختلف حکومتی، نجی، خود مختار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مذکورہ ڈیسک پرکارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔







