وفاقی محتسب کی ٹیم وفاقی سر کا ری اداروں کے خلا ف شکا یات کے ازالے کیلئے جمعرات (11ستمبر) کو تلہ گنگ میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر میجر جنرل(ر) ہا رون سکندر پا شا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی ٹیم 11ستمبر(جمعرات) کو میو نسپل کمیٹی ہال تحصیل آ فس تلہ گنگ میں دن دس بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے۔ …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر میجر جنرل(ر) ہا رون سکندر پا شا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی ٹیم 11ستمبر(جمعرات) کو میو نسپل کمیٹی ہال تحصیل آ فس تلہ گنگ میں دن دس بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے۔ وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدایات دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے پروگرام آئوٹ ریچ کمپلینٹ ریزولوشن (او سی آر) کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، پو سٹل لا ئف انشو رنس، سٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پاکستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔ عوام کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات پیش کر سکتی ہے۔