وفاقی محتسب کے سینئر مشیر رجسٹرار حافظ احسان احمد کھوکھر کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی محتسب کے سینئر مشیر رجسٹرار حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ 2016ءمیں وفاقی محتسب اعلیٰ کے ادارے کو مختلف سرکاری محکموں کے خلاف 97 ہزار 674 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 94 ہزار 840 پر فیصلے کئے گئے، سب سے زیادہ درخواستیں واپڈا، سوئی گیس، نادرا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خلاف آئیں جبکہ 80 ہزار کے قریب …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی محتسب کے سینئر مشیر رجسٹرار حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ 2016ءمیں وفاقی محتسب اعلیٰ کے ادارے کو مختلف سرکاری محکموں کے خلاف 97 ہزار 674 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 94 ہزار 840 پر فیصلے کئے گئے، سب سے زیادہ درخواستیں واپڈا، سوئی گیس، نادرا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خلاف آئیں جبکہ 80 ہزار کے قریب اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر انہیں ریلیف پہنچایا گیا، اٹلی میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان ایمبیسی میں نکاح کا رجسٹرڈ نہ ہونا تھا جو تین دن میں حل کرایا گیا۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کو آن لائن کر دیا گیا ہے اور 116 سفارتخانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک دن بغیر وقت لئے پاکستانیوں کے مسائل سنیں۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران حافظ احسان احمد کھوکھر نے بتایا کہ گذشتہ تین سال کے دوران بجلی کی کمپنیوں کے خلاف ملنے والی ایک لاکھ 70 ہزار 546 شکایات نمٹائی گئی ہیں، شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے زیادہ تر شہریوں کے حق میں فیصلے دیئے گئے جبکہ بہت کم درخواستیں مسترد کی گئیں اور ان درخواستوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حق میں فیصلے کئے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply