اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی ہاوسنگ سکیم ٹھلیاں کے فیز ''II'' کے 5317 رجسٹرڈ ارکان کو اظہار دلچسپی کے خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کے کل پلاٹوں کی تعداد 9105 ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کے پلاٹوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیاگیاہے۔ پہلی کیٹگری میں بی پی ایس کے …
وفاقی ملازمین کی ہاوسنگ سکیم ٹھلیاں کے فیز ”II” کے 5317 رجسٹرڈ ممبران کیلئے اظہار دلچسپی کے خطوط جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی ہاوسنگ سکیم ٹھلیاں کے فیز ”II” کے 5317 رجسٹرڈ ارکان کو اظہار دلچسپی کے خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کے کل پلاٹوں کی تعداد 9105 ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کے پلاٹوں کو پانچ کیٹگریز میں تقسیم کیاگیاہے۔ پہلی کیٹگری میں بی پی ایس کے 20 سے22 افسروں کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں اور دوسری کیٹگری میں بی پی ایس 18سے19 آفیسروں کیلئے پلاٹ موجود ہیں۔ اسی طرح پلاٹوں کی تیسری کیٹگری میں بی پی ایس 16سے17 سے افسروں کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ چوتھی کیٹگری میں بی پی ایس 10سے15 کے ملازمین کیلئے پلاٹ ہیں۔ ٹھلیاں ہاوسنگ سکیم کی پانچویں کیٹگری میں پلاٹ میں بی پی ایس 1سے10 کے چھوٹے ملازمین کیلئے رکھے گئے ہیں۔








