اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے پہلے مالی سال کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کم بیرونی قرضے حاصل کئے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے اپنے ردعمل میں کہاکہ احسن اقبال کو یا تومالیات کا پتہ نہیں یا …
وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہر کااحسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے پہلے مالی سال کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کم بیرونی قرضے حاصل کئے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے اپنے ردعمل میں کہاکہ احسن اقبال کو یا تومالیات کا پتہ نہیں یا وہ جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجموعی قرضوں اورادائیگیوں میں توازن کومدنظررکھاجائے تو پہلے مالی سال کے دوران پی ٹی آئی کی حکومت نے ریکارڈ قرضوں کی واپسی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کواگرشمارکیا جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں صرف 1.3 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا ہے۔








