سوات۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے فضاگٹ سوات میں نوجوان ہیرو عصمت علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی انعام سے نوازا۔ عصمت علی نے حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی قیمتی جانوں کو بچایا جس پر عوامی و حکومتی سطح پر ان کی بہادری کو خوب سراہا جا رہا …
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے سیلاب میں لوگوں کی جانیں بچانے والے عصمت علی کو تعریفی انعام دیا

مزید خبریں
سوات۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے فضاگٹ سوات میں نوجوان ہیرو عصمت علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی انعام سے نوازا۔ عصمت علی نے حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی قیمتی جانوں کو بچایا جس پر عوامی و حکومتی سطح پر ان کی بہادری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ عصمت علی جیسے نوجوان قوم کا فخر ہیں جنہوں نے خدمتِ خلق اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔








