لاہور۔15 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے جمعتہ کو ایف سی کالج لاہور میں لائٹ آف ہوپ سکول کا دورہ کیا۔ سکول کی پرنسپل فری جارج نے وفاقی وزیر کو سکول میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے مختلف کلاسز، سائنس و ڈیجیٹل لیب اورآرٹ سنٹر کا دورہ کیا اور بچوں کو مہیا کی …
وفاقی وزیرتعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کا لائٹ آف ہوپ سکول کا دورہ ‘بچوں کودی جانے والی سہولتات پر بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔15 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے جمعتہ کو ایف سی کالج لاہور میں لائٹ آف ہوپ سکول کا دورہ کیا۔ سکول کی پرنسپل فری جارج نے وفاقی وزیر کو سکول میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے مختلف کلاسز، سائنس و ڈیجیٹل لیب اورآرٹ سنٹر کا دورہ کیا اور بچوں کو مہیا کی گئی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بچوں سے سوالات بھی کئے۔ یاد رہے ایف سی کالج میںبچوں کےلئے آن کیمپس سہولت موجودہے۔ مذکورہ سکول میں فورمین کرسچین کالج اور ملحقہ علاقوں کے286 طلبہ زیر تعلیم ہیںجنہیں بین ا لاقوامی معیارکی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔








