ہری پور۔18 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میںضلع ہری پور کے اندر جاری گیس منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیاہے ۔اجلاس میں سوئی نادرن گیس حکام نے وفاقی وزیر کو ضلع میںگیس فراہمی کے جاری و مکمل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ اس موقع پر متعدد علاقہ جات میں گیس فراہمی کے نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر …
وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میںضلع ہری پور کے اندر جاری گیس منصوبہ جات کا جائزہ

مزید خبریں
ہری پور۔18 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میںضلع ہری پور کے اندر جاری گیس منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیاہے ۔اجلاس میں سوئی نادرن گیس حکام نے وفاقی وزیر کو ضلع میںگیس فراہمی کے جاری و مکمل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ اس موقع پر متعدد علاقہ جات میں گیس فراہمی کے نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر توانائی،پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایوب خان کی زیرصدارت سوئی نادرن گیس حکام سے ضلعی منصوبہ جات پر اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیاجس میں ایم دی عامر طفیل،جنرل منیجر ڈویلپمنٹ ارباب،جی ایم فنانس راحیل، وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹر ساجد خان سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے وفاقی وزیر عمرایوب خان کو ہری پور کے مکمل و جاری گیس فراہمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر نے جاری منصوبوں کومزید تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر حکام نے جاری منصوبوں کو مختصر عرصہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔وفاقی وزیر عمرایوب خان نے اس موقع پرعوامی مفادکو مدِنظر رکھتے ہوئے ضلع ہری پور کے متعدد مزیدعلاقہ جات میں بھی گیس فراہمی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔








