لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے‘ ملک کی 72 سالہ تاریخ میں کسی حکومت اورسیاسی رہنماءنے اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیںکی، گزشتہ 10سال ملک اور ننکانہ صاحب کی عوام پر بہت بھاری تھے‘ ترقیاتی کام نہیں ہوئے‘ موجودہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے‘ بابا گورونانک یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی‘سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت …
وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ کا ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے‘ ملک کی 72 سالہ تاریخ میں کسی حکومت اورسیاسی رہنماءنے اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیںکی، گزشتہ 10سال ملک اور ننکانہ صاحب کی عوام پر بہت بھاری تھے‘ ترقیاتی کام نہیں ہوئے‘ موجودہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے‘ بابا گورونانک یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی‘سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگرمضامین کے ساتھ ساتھ پنجابی اور خالصہ کی تعلیم بھی دی جائیگی اور سکھوں سمیت دیگر کیلئے ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے‘وہ پیر کے روز بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور‘ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار‘ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود‘ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان‘ صوبائی وزرائ‘ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی‘ سکھ رہنماﺅں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘وفاقی وزیرنے کہا کہ جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو خزانہ خالی تھا‘ حکومت کی شبانہ روز محنت سے معیشت میں بہتری آئی ہے‘انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ملک اور ننکانہ صاحب کی عوام پر بہت بھاری تھے‘ ترقیاتی کام نہیں ہوئے‘ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا ننکانہ کیلئے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے ننکانہ صاحب کے آس پاس 26 کلومیٹر کارپٹ سڑکیںبنائیںگئیں جس سے ننکانہ کی عوام کوفائدہ ہوا‘ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنا موجودہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے‘ بابا گورونانک یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی‘سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگرمضامین کے ساتھ ساتھ پنجابی اور خالصہ کی تعلیم بھی دی جائیگی جبکہ سکھوں سمیت دیگر کیلئے ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میںباباگورونانک یونیورسٹی مکمل ہو گی اور یہ سکھوں سمیت ننکانہ صاحب کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے‘یہ ابھی آغاز ہے‘ وزیر اعظم کی سرپرستی میں مزید ترقیاتی کام کروائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ یہ ننکانہ صاحب کی عوام کی دل کی آواز ہے کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان ننکانہ صاحب سے الیکشن لڑیں گے‘ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے‘ ملک کی 72 سالہ تاریخ میں کسی حکومت اورسیاسی رہنماﺅں نے اقلیتوں کے حقوق کی بات نہیںکی۔








