اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور بہادری پر ناز ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ، بلوچستان میں قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔