وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضیاء الحسن لنجار کی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن بھی ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ …

کراچی۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن بھی ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی آپ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔