اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت مندی سے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت مندی سے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کے بھارتی نیٹ ورک کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔








