وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گلگت بلتستان میں گاڑی کے دریا میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

156

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گلگت بلتستان میں گاڑی کے دریا میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔