اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جمعرات کو وزارت داخلہ کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہاراور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ سکول وین میں موجود بچوں پر فائرنگ درندگی ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔