وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔