اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرت ہوئے واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، یہ قربانیاں …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہنگو چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت ،جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرت ہوئے واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں،کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔








