لاہور۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے تھانہ نیو سریاب کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ پولیس نے بہادری کیساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ 4دہشتگردوں کو کیفر کردار پہنچانے والی پولیس پارٹی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈی ایس پی ۔ ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب اور دیگر اہلکاروں نے جرات کا مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ کوئٹہ پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔