راولپنڈی ۔3اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے منگل کو راولپنڈی میں اردون کے شاہ عبداللہ بیورو برائے ڈیزائن وڈویلپمنٹ (کے اے ڈی ڈی بی)کے چیئرمین انجینئر احمد طل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوطرفہ تعلقات رہے ہیں اور یہ خصوصی تاریخی تعلقات باہمی اعتماد کے ماحول میں فروغ پذیر ہیں اوردونوں ممالک ان …
وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے اردون کے شاہ عبداللہ بیورو برائے ڈیزائن وڈویلپمنٹ کے چیئرمین انجینئر احمد طل کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔3اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے منگل کو راولپنڈی میں اردون کے شاہ عبداللہ بیورو برائے ڈیزائن وڈویلپمنٹ (کے اے ڈی ڈی بی)کے چیئرمین انجینئر احمد طل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوطرفہ تعلقات رہے ہیں اور یہ خصوصی تاریخی تعلقات باہمی اعتماد کے ماحول میں فروغ پذیر ہیں اوردونوں ممالک ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور اردن کے بھائی چارے پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور اردن کے مابین 13ایف 16جہازوں کے معاہدے کی کامیابی کو سراہا۔انہوں نے وفد کو جے ایف 17تھنڈر طیارے کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اردن کی رائل ایئرفورس ان جہازوں کی شمولیت کو زیر غور لاسکتی ہے۔وفاقی وزیر نے وفد کو اے پی سی سعد ، سیکورٹی گاڑیوں ، محافظ، بکتر بند محافظ گاڑیوں ، بلٹ پروف جیکٹوں اور ہیوی انڈسٹریز آف ٹےکسلا کی دیگر مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا۔ وفاقی وزیر نے اردنی وفد کو بتایا کہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اردنی رائل نیوی ڈاک یارڈ کے عملہ کو تربیت دینے کےلئے تیار ہے۔








