وفاقی وزیرشفقت محمود کا ایچ ای سی کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ ٰتعلیمی شعبہ کی ترقی کےلئے پرعزم ہے تاکہ پاکستانی نوجوان جاب مارکیٹ میں کامیاب ہوں اور ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور معاشرے کے مفید رکن بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دورہ کے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ ٰتعلیمی شعبہ کی ترقی کےلئے پرعزم ہے تاکہ پاکستانی نوجوان جاب مارکیٹ میں کامیاب ہوں اور ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور معاشرے کے مفید رکن بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دورہ کے موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی، وائس چانسلرز اور کمیشن کے سینئر افسران سے کمیشن سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ترقی ارشد مرزا بھی موجو د تھے۔ جمعرات کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے ملک میں اعلی تعلیم تک رسائی بڑھانے میں کمیشن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے

مزید خبریں