وفاقی وزیرشیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 اور اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ

سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 اور اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئیں۔ وہ کلائمیٹ ویک نیویارک سٹی CWNYC 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق شیری رحمان کلائمیٹ ویک میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کریں گی۔ شیری رحمان مختلف ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ پری کاپ 27 ملاقاتیں بھی کریں گی۔

وفاقی وزیر شیری رحمان وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔ شیری رحمان یو این جی اے اجلاس میں شرکت ساتھ مختلف ممالک کے وزراء، نمائندگان اور عالمی اداروں کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔