سری لنکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور جارحانہ انداز میں بولنگ کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائی، کوچ رائن وان نیکیرک
سری لنکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور جارحانہ انداز میں بولنگ کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائی، کوچ رائن وان نیکیرک

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے او ڈی آئی ٹرائی نیشن سیریز کے پانچویں میچ کے بعد سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ رائن وان نیکیرک نے کہا ہے کہ ٹیم کے بولرز نے گزشتہ میچ کی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور جارحانہ انداز میں بولنگ کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں 430 رنز بننے کے بعد بولنگ یونٹ نے وکٹیں حاصل کرنے، مثبت سوچ اپنانے اور حریف ٹیم پر دبا بڑھانے پر خصوصی توجہ دی، جس کے بہتر نتائج سامنے آئے۔پچ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رائن وان نیکیرک نے کہا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی پچ راولپنڈی کے مقابلے میں قدرے سست ہے اور اس پر ٹینس بال کی طرح بانس ملتا ہے، جبکہ راولپنڈی کی پچ پر گیند زیادہ تیزی سے بلے پر آتی تھی اوراوس کا اثر بھی موجود تھا۔
ان کے مطابق لاہور میں شام کے وقت گیند پچ پر قدرے رک کر آ رہی تھی، جس سے بولرز کو مدد ملی۔انہوں نے نوجوان فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں اور ان کے پاس سوئنگ اور مثر بانسر جیسے اہم ہتھیار موجود ہیں۔ مدوشنکا نے جارحانہ اور ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا اور صرف ایک وائیڈ گیند کرائی۔ انہوں نے ایشان ملنگا سمیت دیگر بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ تمام بولرز نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔ٹاس کے فیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئی پچ پر پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا اور ٹیم نے بھی پہلے سے کوئی حتمی حکمت عملی طے نہیں کر رکھی تھی، تاہم ٹاس اپنے حق میں آنے سے انہیں فائدہ ہوا۔شائقینِ کرکٹ کے نام پیغام میں رائن وان نیکیرک نے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز میں اب تک بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرکے پاکستان، سری لنکا اور تیسری ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے اور اس دلچسپ کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔







