اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بحرین کی وزیرِ صحت ڈاکٹر جلیلہ بنت السید جواد حسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحت کے شعبہ سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ۔صحت کے …
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی بحرین کی وزیرِ صحت سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بحرین کی وزیرِ صحت ڈاکٹر جلیلہ بنت السید جواد حسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحت کے شعبہ سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا ۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ۔صحت کے شعبہ میں مزید تعاون سرمایہ کاری کے امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ بڑھانے سے نہ صرف خطہ میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کی صحت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ۔








