اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور آئل اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک سے لندن میں قائم بین الاقوامی لاء فرم مل بینک کے پارٹنر منیب حسین نے ملاقات کی۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات میں توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبے میں اہم پیش رفت ںشمول ریکو ڈک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ کی فنانسنگ کی …
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے لندن میں قائم بین الاقوامی لاء فرم مل بینک کے پارٹنر منیب حسین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور آئل اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک سے لندن میں قائم بین الاقوامی لاء فرم مل بینک کے پارٹنر منیب حسین نے ملاقات کی۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات میں توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبے میں اہم پیش رفت ںشمول ریکو ڈک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ کی فنانسنگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
منصوبے کے فنانسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے منیب حسین نے وفاقی وزیر اور او جی ڈی سی ایل کی قیادت کو ریکو ڈک پراجیکٹ کے فنانشل کلوز (مالیاتی اختتام) کے بارے میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کے مائننگ، تیل اور گیس کے شعبوں میں اضافی مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی ترقی کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔








