اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائلِ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گزشتہ 50 برس میں کسی حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کو اہمیت نہیں دی، داسو ڈیم منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داسو ڈیم سٹیرنگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس کی صدارت کرتے …
وفاقی وزیر آبی وسائلِ فیصل واوڈا کا داسو ڈیم سٹیرنگ کمیٹی کے 12 ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائلِ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گزشتہ 50 برس میں کسی حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کو اہمیت نہیں دی، داسو ڈیم منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داسو ڈیم سٹیرنگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل کو داسو ڈیم منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ فیصل واوڈا نے داسو ڈیم منصوبے پر کام تیزی سے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ داسو ڈیم کے لیے اراضی کا حصول جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ داسو ڈیم پن بجلی منصوبے سے مجموعی طور پر 4,320 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔ ڈیموں کی تعمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔








