اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نون لیگ مولانا فصل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہیں ہو گی۔پیر کو ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ مولانا فصل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہیں ہو گی۔یہ صرف ٹائم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈان کرنے …
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نون لیگ مولانا فصل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہیں ہو گی۔پیر کو ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ مولانا فصل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہیں ہو گی۔یہ صرف ٹائم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈان کرنے کی باتیں اس لئے ہو رہی ہیں تاکہ احتساب کا عمل روکا جا سکے، فیصل واوڈا نے کہا کہ کشمیر کے مسلئے پر ساری اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ڈینگی جیسی موزی وبا کے بارے میں کہا کہ ہماری حکومت اس پر پوری ذمہ داری سے کام کر رہی ہے تاکہ اس وبا کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔








