نارووال ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کرتی ہے،ملک میں ترقی کے ہر قابل ذکر منصوبے پر مسلم لیگ ن کی مہر ہے ، 2017 کا پاکستان 2013 کے …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلسہ سے خطاب
نارووال ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کرتی ہے،ملک میں ترقی کے ہر قابل ذکر منصوبے پر مسلم لیگ ن کی مہر ہے ، 2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت زیادہ بہتر ہے۔ہفتہ کونارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان بہت محنت سے ترقی کی راہ پہ گامزن ہوا ہے ۔ نواز شریف کا وژن پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا ہے ۔انھوں نے کہاکہ 2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت زیادہ بہتر ہے، دہشت گردی ، بجلی اور معیشت کے بحران حل ہو رہے ہیں









