وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے ہیڈ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ میں شرکت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے ہیڈ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

لاہور۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے ہیڈ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مرحوم صفدر خان لغاری رکن قومی اسمبلی محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی ارشد خان لغاری کے بھتیجے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ صفدر لغاری نہایت نرم گفتار، عاجز مزاج اور مسلم لیگ (ن) کے مخلص کارکن تھے، ان کا دنیا سے چلے جانا بڑا نقصان ہے۔ وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین