وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ٹاسک فورس کے قیام ‘ پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکرٹریٹ کے قیام اور اس ضمن میں قانون سازی پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ پوری پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ٹاسک فورس کے قیام ‘ پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکرٹریٹ کے قیام اور اس ضمن میں قانون سازی پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ پوری پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات ، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر ہم سپیکر‘ ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ٹاسک فورس اور سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے۔