وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے رضوان قاضی کو صدر، حسین احمد چوہدری کو جنرل سیکریٹری، فرح مہ جبیں کو سینئر نائب صدر، عمران منصب خان کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری، ریاض ملک کو فنانس سیکریٹری، بشارت راجہ کو جوائنٹ سیکریٹری اور امبرین علی کو پریس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے گورننگ باڈی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے عہدیداروں کا انتخاب صحافیوں کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھی رپورٹرز کی توقعات پو پورا اتریں گے۔