وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم کے گھر آمد

جلالپور/ پنڈی بھکھ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین اتوار کو فاتحہ خوانی کیلئے صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ …

جلالپور/ پنڈی بھکھ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین اتوار کو فاتحہ خوانی کیلئے صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات معززین علاقہ سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ صوبیدار (ر) محمد اشرف مرحوم علاقہ کی معزز سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق تحصیل ناظم عابد اشرف کے والد تھے جو گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Reply