وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی مہم میں شریک کابینہ اراکین اور اس پیغام کو عوام تک پہنچانے والے وزارتِ اطلاعات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی جدو جہد جاری رہے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی مہم میں شریک کابینہ اراکین اور اس پیغام کو عوام تک پہنچانے والے وزارتِ اطلاعات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی جدو جہد جاری رہے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ بننے پراراکین کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے پر وزارت اطلاعات اورمیڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔