وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یوم سیاہ سے متعلق ویڈیو پیغا م

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غا صبانہ قبضے کے 73سال مکمل ہوچکے ہیں ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگیا ہے ، ایک سال سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے کہ پوری کی پوری وادی جیل کی صورت اختیار کر گئی …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غا صبانہ قبضے کے 73سال مکمل ہوچکے ہیں ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگیا ہے ، ایک سال سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے کہ پوری کی پوری وادی جیل کی صورت اختیار کر گئی ہے ، نہتے کشمیریوں پر جو ظلم برپا کیا جارہا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سیینٹر شبلی فراز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ آج بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے 73سال مکمل ہوچکے ہیں، ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اس عرصے کے دوران کشمیر ی عوام پر ظلم و بربریت برپا کی گئی ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگیا ہے ، ایک سال سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے کہ پوری کی پوری وادی جیل کی صورت اختیار کر گئی ہے ، نہتے کشمیریوں پر جو ظلم برپا کیا جارہا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ،آمدورفت ، سیاسی ،جمہوری پابندیاں ہیں ، پاکستان اور اقوام عالم کے باشعور اور باضمیر ممالک نے اس بھارتی کردار کی بھر پور مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یوم سیاہ میں ہم کشمیری بھائیوں کوضمانت دیتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ،کشمیریو ں کی جدوجہد میں اخلاقی ، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو نئی زندگی بخشی ، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کاز کے لئے پاکستان کے عوام نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ تعاون ایسے ہی جاری رکھیں گے ۔