اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے کمپین ,,میدان سجانا ہے،، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں،وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے کمپین ,,میدان سجانا ہے،، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے کمپین ,,میدان سجانا ہے،، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں،وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے،کرکٹ میں اس نئی جدت نے کھیل میں عوام کی دلچسپی کو کئی گناہ بڑھا دیا ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے تشخص کو کھیل کے مثبت رنگ کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیر و سیاحت کے لیے پرکشش منزل ہے،چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور میدان ہمیشہ آباد رہیں۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے،نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں نے اپنے جذبے اور جنون سے نئے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔








